کے ایس بھرت (KS Bharat) کا انٹرنیشنل سطح پر پہلا قدم جتنا دلچسپ رہا، اتنا ہی دلچسپ ان کی لو اسٹوری ہے۔ بھرت نے بغیر ڈیبیو کئے نیوزی لینڈ کے خلاف کانپور میں پہلے ٹسٹ کے تیسرے دن وکٹ کیپنگ کی اور وکٹ کے پیچھے کیچ بھی لپکا۔
وکٹ کیپر بلے باز کے ایس بھرت اپنی وکٹ کیپنگ کو لے کر سرخیاں بٹور رہے ہیں۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کانپور میں کھیلے جا رہے پہلے ٹسٹ میچ کے تیسرے دن وہ ردھمان ساہا کی جگہ وکٹ کیپنگ کرنے اترے تھے۔
خاص بات یہ ہے کہ وہ ابھی بھی ڈیبیو کا انتظار کر رہے ہیں اور بغیر ڈیبیو انہوں نے وکٹ کیپنگ کی اور اپنی اسکلس سے سب کو اپنا فین بنالیا۔ انٹرنیشنل سطح پر ان کے قدم رکھنے کی کہانی جتنی دلچسپ ہے، اتنی ہی ان کی لو اسٹوری بھی ہے۔
ے ایس بھرت نے گزشتہ سال اگست میں ایک پرائیویٹ پروگرام میں اپنی لانگ ٹائم گرل فرینڈ انجلی سے شادی کی تھی۔ دونوں نے 10 سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا تھا۔10 سال ڈیٹنگ کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ لیا۔