ساوتھ انڈین اداکارہ وشنو پریا پلئی (Vishnupriya Pillai) شادی کے بعد سے فلمی پردے سے غائب ہیں، حالانکہ سوشل میڈیا پر وہ ہمیشہ ہی سرگرم رہتی ہیں۔ اداکارہ ملیالم اور تمل انڈسٹری کی کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ انہوں نے سال 2019 میں ونے وجین کے ساتھ شادی کی تھی اور اس کے بعد وہ کسی فلم میں نظر نہیں آئیں۔
حال ہی میں وشنو پریا نے انسٹا گرام پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ اپنی خوبصورتی سے تمام بی ٹاون اداکارہ کو ٹکر دے رہی ہیں۔ ڈیسنٹ لُک میں پلئی کافی جاذب نظر دکھ رہی ہیں۔
ساوتھ انڈین بیوٹی بلیک کلر کے فراک سوٹ میں غضب کا قہر برپا کر رہی ہیں۔ وہیں ان کا پوز دیکھنے کا انداز بھی کمال کا ہے اور ان کی نزاکت بھری نگاہوں کی خوبصورتی کا تو کیا ہی کہنا۔
تصویر میں اداکارہ سورج کی تپش کو اپنے آغوز میں سمیٹتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ریگستانی زمین پر پوز دیتے ہوئے وشنو پریا بہت ہی پیاری لگ رہی ہیں۔ اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’سورج ہوا مدھیم‘۔