امی گوتم (Yami Gautam) کے لئے آج بے حد خاص دن ہے۔ شادی کے بعد وہ اپنا پہلا یوم پیدائش (Yami Gautam Birthday) منا رہی ہیں۔ 28 نومبر یعنی آج یامی گوتم 33 سال کی پوری ہوگئی ہیں۔ اداکارہ کی یپدائش 28 نومبر 1988 کو ہماچل پردیش (Himachal Pradesh) کے بلاسپور ضلع میں ہوئی تھی۔
یامی گوتم (Yami Gautam) کے لئے آج بے حد خاص دن ہے۔ شادی کے بعد وہ اپنا پہلا یوم پیدائش (Yami Gautam Birthday) منا رہی ہیں۔ 28 نومبر یعنی آج یامی گوتم 33 سال کی پوری ہوگئی ہیں۔ اداکارہ کی یپدائش 28 نومبر 1988 کو ہماچل پردیش (Himachal Pradesh) کے بلاسپور ضلع میں ہوئی تھی۔ پڑھائی میں انتہائی ذہین یامی گوتم کی ابتدائی تعلیم ہماچل پردیش سے ہوئی۔ ’نیچرل بیوٹی‘ کے نام سے مداح انہیں پکارتے ہیں۔ یامی گوتم کبھی آئی پی ایس افسر بننا چاہتی تھیں، لیکن قسمت کی راہ انہیں پہلے ٹی وی اور پھر بالی ووڈ تک لے آئی۔
یامی گوتم (Yami Gautam) نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے چندی گڑھ میں قانون کی پڑھائی کی تھی۔ اس وقت وہ آئی اے ایس افسر بننا چاہتی تھیں، لیکن انہوں نے بعد میں اداکاری کی طرف رخ کرنے کا فیصلہ کیا اور ممبئی آکر اپنے کیریئر کو رفتار دی۔
یامی گوتم نے اپنے کیریئر کا آغاز چھوٹے پردے سے کیا تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات ’چاند کے پار چلو‘ سیریل سے کی تھی۔ فلموں میں اداکاری کی شروعات یامی گوتم نے کنڑ فلم الاس اتساہ سے کی تھی۔ ان کی یہ فلم سال 2009 میں آئی تھی۔ اس کے بعد یامی گوتم نے پنجاب اور تیلگو فلم میں بھی کام کیا ہے۔