ٹی وی اداکارہ روبینہ دلیک (Rubina Dilaik) کو ان کے بڑھتے ہوئے وزن کو لے کر کئی لوگوں نے انہیں ٹرول کیا ہے۔ ساتھ ہی ان کے ڈریسنگ سینس پر بھی مذاق اڑایا گیا ہے۔ ٹرولرس نے انہیں گندے گندے پیغام بھی بھیجے ہیں۔ ایسے میں اداکارہ نے اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔
ڑھے ہوئے وزن کو لے کر اکثر سوشل میڈیا پر اداکاراوں کا مذاق بنایا جاتا ہے۔ حال ہی میں اس کا شکار روبینہ دلیک (Rubina Dilaik) ہوئی ہیں۔ روبینہ دلیک سے پہلے ایشوریہ رائے بچن، ہما قریشی اور ودیا بالن جیسی ہیروئن کو بھی ان کے بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے ٹرول کیا گیا ہے۔ مگر اداکاراوں نے بھی ٹرولرس کو منہ توڑ جواب دیئے ہیں۔
بڑھے ہوئے وزن کو لے کر اکثر سوشل میڈیا پر اداکاراوں کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔ حال ہی میں اس کا شکار روبینہ دلیک (Rubina Dilaik) ہوئی ہیں۔
ے حد ہی ٹیلنٹیڈ اداکارہ ودیا بالن کو اکثر ان کے وزن کو لے کر ٹرول کیا جاتا ہے۔ ودیا بالن نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی تھی کہ شروعات میں ایسے کمنٹس سے وہ پریشان ہوجاتی تھیں، مگر اب وہ ان باتوں پر دھیان نہیں دیتی ہیں۔
ودیا بالن اس موضوع پر ہمیشہ کھل کر بولتی ہیں۔ ودیابالن کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا جب وہ خود بھی اپنے جسم سے نفرت کرتی تھیں، مگر اب انہوں نے اس کے ساتھ جینا سیکھ لیا ہے اور وہ بے حد خوش رہتی ہیں۔
فلموں میں قدم رکھنے سے پہلے سوناکشی سنہا کا وزن بہت زیادہ تھا۔ بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے باوجود بھی سوناکشی سنہا کا ویٹ دیگر ہیروئنوں سے زیادہ ہے، جس کی وجہ سے اکثر انہیں ٹرول کیا جاتا ہے۔ اسکول کے دنوں میں سوناکشی سنہا کو دوسرے بچے چڑھایا کرتے تھے۔