شوہر نک جونس سے علیحدگی کی خبروں کے بیچ بیوی پرینکا چوپڑا نے ظاہر کی خواہش
سوشل میڈیا پر اس طرح کے پیغامات کے سیلاب دیکھنے کے بعد پرینکا چوپڑا کی ماں مدھو چوپڑا نے اپنی بیٹی کے رشتے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ وہیں اب خود پریانکا نے ایک کمینٹ کے ذریعے انکشاف کردیا ہے کہ وہ طلاق لینا چاہتی ہیں یا اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں؟
الی ووڈ اور ہالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا (Priyanka Chopra) اپنی خوبصورتی اور بولڈنیس کے ساتھ ساتھ اپنی بے باکی سے بھی مداحوں کا دل لوٹتی رہی ہیں۔ پرینکا چوپڑا (Priyanka Chopra Remove Surname) کبھی بھی اپنے دل کی بات کرنے سے نہیں کتراتی ہیں۔ پھر چاہے وہ کوئی بھی بات ہو، وہ کھل کر اپنی بات سب کے سامنے رکھتی ہیں۔ اکثر ہی پرینکا چوپڑا شوہر نک جوناس (Nick Jonas) کے ساتھ اپنے رشتے (Priyanka Nick Relation) پر بھی بات کرتی رہتی ہیں۔
اب حال ہی میں سوشل میڈیا پر نک جوناس اور پرینکا چوپڑا کی شادی میں اختلاف کو لے کر بحث شروع ہوگئی ہے۔ ایسا اداکارہ کے اپنی انسٹا بایو سے اپنے نام کے آگے سے شوہر نک جوناس کا سرنیم ہٹانے کے بعد ہوا۔ پرینکا چوپڑا نے انسٹا گرام بایو میں اب پرینکا چوپڑا جونس کی جگہ پر صرف ان کا پہلا نام ہی ہے۔
