اداکارہ اور بگ باس سے مشہور ہوئی عرشی خان (Arshi Khan) مبینہ طور پر 22 نومبر کو دہلی میں حادثہ کا شکار ہوگئیں ۔ اداکارہ دہلی کے مالویا نگر میں حادثہ کا شکار ہوئیں ، جس میں وہ بال بال بچ گئیں ۔
داکارہ اور بگ باس سے مشہور ہوئی عرشی خان مبینہ طور پر 22 نومبر کو دہلی میں حادثہ کا شکار ہوگئیں ۔ اداکارہ دہلی کے مالویا نگر میں حادثہ کا شکار ہوئیں ، جس میں وہ بال بال بچ گئیں ۔ اس حادثہ میں عرشی خان کو کچھ معمولی چوٹیں آئی ہیں ، جس کے بعد انہیں راجدھانی کے ایک اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ، جہاں ان کا علاج جاری ہے اور وہ ڈاکٹرس کی دیکھ ریکھ میں ہیں ۔
یڈیا رپورٹس کے مطابق عرشی خان اپنی مرسڈیز کار میں تھیں ، جس وقت یہ حادثہ پیش آیا ۔ وہ اپنے اسسٹنٹ کے ساتھ تھیں ۔ جیسے ہی کار ٹکرائی، ایئربیگ اوپن ہوگئے ، جس سے وہ سنگین چوٹوں سے بچ گئیں ۔ حالانکہ اداکارہ کسی بھی طرح کی سنگین چوٹ سے بچ گئیں ، لیکن سینے میں درد ہونے کی شکایت کے بعد انہیں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔