دلہنیا انوشکا کو لینے بینڈ ، باجا اور بارات کے ساتھ پہنچے آتیہ سیل
انوشکا رنجن کپور (Anushka Ranjan Kapoor) اور آدتیہ سیل کی شادی گزشتہ کچھ دنوں سے سرخیوں میں بنی ہوئی ہے ۔ آج یعنی 21 نومبر کو یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھنے جارہا ہے ۔ جس میں بی ٹاون کے کئی ستارے شامل ہوئے ۔
انوشکا رنجن کپور اور آدتیہ سیل کی شادی گزشتہ کچھ دنوں سے سرخیوں میں بنی ہوئی ہے ۔ آج یعنی 21 نومبر کو یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھنے جارہا ہے ۔ جس میں بی ٹاون کے کئی ستارے شامل ہوئے ۔ عالیہ بھٹ سے لے کر اتھیا شیٹی تک انوشکا رنجن اور آدتیہ کی شادی میں شامل ہونے کیلئے پہنچے ۔ اس دوران شادی سے جوڑے کی کچھ تصویریں اور ویڈیوز بھی سامنے آئے ہیں ، جس میں دونوں ایک دوسرے کو جے مالا پہناتے نظر آرہے ہیں ۔
وہیں انوشکا رنجن کپور بھی اپنی ویڈنگ ڈریس میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔ انہوں نے اپنے خاص دن کیلئے لائٹ پرپل کلر کا لہنگا منتخب کیا ہے ، جو ان پر کافی اچھا لگ رہا ہے ۔
سوشل میڈیا پر انوشکا اور آدتیہ سیل کی شادی کی تصویریں چھائی ہوئی ہیں ۔