مونالیسا نے منایا اپنے یوم پیدائش کا جشن
بھوجپوری اداکارہ (Bhojpuri Actress) مونالیسا (Monalisa) نے گزشتہ روز ہی اپنا 39واں یوم پیدائش (Monalisa Birthday) منایا۔ انہیں کروا چوتھ اور دیوالی کے بعد اکیلے ہی اپنے یوم پیدائش کا جشن منانا پڑا۔ انہوں نے انسٹا گرام پر اس سیلبریشن (Monalisa Birthday Celebration) کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
بھوجپوری کی ہاٹ اور بولڈ اداکارہ (Bhojpuri Bold Actress) مونالیسا (Monalisa) انڈسٹری کی پاپولر ہیروئن میں سے ایک ہیں۔ وہ اپنی پوسٹس کو لے کر کافی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ایسے میں وہ اپنے برتھ ڈے سیلبریشن (Monalisa Birthday Celebration) کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ انہیں کروا چوتھ اور دیوالی کے بعد شوہر وکرانت سنگھ راجپوت (Vikrant Singh Rajput) کے بغیر اپنا یوم پیدائش منانا پڑا۔
دراصل، مونالیسا نے انسٹا گرام پر اپنے یوم پیدائش سلیبریشن کی تصویر شیئر کی ہے۔ اس میں دیکھنے کو مل رہا ہے کہ وہ اکیلے ہی برتھ ڈے کیک کاٹتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ تصاویر میں وہ بھلے ہی مسکراتے ہوئے نظر آرہی ہیں، لیکن اندر کی مایوسی بھی ان کے چہرے پر واضح طور پر جھلک رہی ہے۔
مونالیسا کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کے شوہر وکرانت سنگھ راجپوت موجود نہیں تھے۔ انہوں نے اس دوران انہیں کافی مس کیا۔ سیلبریشن کی تصاویر کو شیئر کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا، ’مجھے یوم پیدائش مبارک ہو اور شکریہ دیپک میرے برتھ ڈے کو اسپیشل بنانے کے لئے۔ میرے کیک کو شاندار طریقے سے سجایا۔ وکرانت آپ کو یاد کیا‘۔