راجکمار راو اور پترلیکھا شادی کے بندھن میں بندھے
بالی ووڈ اداکار راجکمار راو اپنی گرل فرینڈ پترلیکھا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں ۔ شادی کے فورا بعد ہی دونوں نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شادی کی تصویریں شیئر کی ہیں ۔
بالی ووڈ اداکار راجکمار راو اپنی گرل فرینڈ پترلیکھا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں ۔ شادی کے فورا بعد ہی دونوں نے اپنے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شادی کی تصویریں شیئر کی ہیں ۔ ان تصویروں میں راجکمار اور ان کی اہلیہ پترلیکھا کافی خوبصورت لگ رہے ہیں ۔ ساتھ ہی راجکمار راو اور پترلیکھا کی شادی کی خوبصورت تصویریں مشہور فوٹوگرافر جوزیف رادھیکا نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کی مانیں تو راجکمار اور پترلیکھا نے چنڈی گڑھ میں واقع لگزری ریسورٹ میں شادی کی ۔ یہ ریسورٹ چنڈی گڑھ کا سب سے عالیشان ریسورٹ ہے ، جس کا نام دی اوبرائے سکھ ویلاس سپا ریسورٹ ہے ۔ یہ ریسورٹ جنگل کے درمیان 800 ایکڑ کے ایریا میں پھیلا ہوا ہے ۔ خبروں کی مانیں تو راجکمار راو اور پترلیکھا کی شادی میں بالی ووڈ کے سبھی سلیبریٹی بھی شامل ہوئے ۔
تادیں کہ بالی ووڈ اداکارہ پترلیکھا کا پورا نام پترلیکھا پال ہے ۔ انہوں نے 2014 میں ہنسل مہتا کی فلم سٹی لائٹس سے اپنے بالی ووڈ کی کریئر کی شروعات کی ۔ فلم میں ان کے ساتھ راجکمار راو تھے ۔