Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

پوجا بنرجی نے کنال ورما کے ساتھ گوا میں دوبارہ کی شادی

ی وی کی دنیا کی مشہور جوڑی پوجا بنرجی (Puja Banerjee) اور کنال ورما (Kunal Verma) نے پیر کے روز یعنی 15 نومبر کو گوا میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ اس جوڑے نے اپنی شادی کی کچھ تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہیں۔ ایک تصویر میں پوجا گلابی رنگ کی ساڑی پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

کنال ورما گلابی رنگ کے کرتا- پائجامہ میں پوجا کی پیشانی کو چومتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دونوں نے گلابی اور سفید پھولوں سے بنی مالا پہنی ہوئی ہے۔

پوجا بنرجی نے تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’نیولی میریڈ‘۔ کرن ویر بوہرہ نے ان کے پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا، ’واہ‘۔ گورو کھنہ نے کمنٹ کیا، ’زندہ دل اور خوبصورت جوڑے کو مبارکباد… نایاب فوٹو پوجا‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.