تارا ستاریہ کے 26 ویں یوم پیدائش پر دیکھئے ان کی اب تک کی 5 سب سے گلیمرس تصاویر
تارا ستاریہ (Tara Sutaria) بہت ہی باصلاحیت اداکارہ ہیں۔ انہوں نے اپنی گائیکی، اداکاری اور خوبصورتی سے لوگوں کا دل جیتا ہے۔ انہوں نے بہت ہی خوبصورت گانے بھی گائے ہیں۔ تارا ستاریہ اب تک دو بڑی فلمیں ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘ اور ’مرجاواں‘ میں نظر آچکی ہیں۔
تارا ستاریہ (Tara Sutaria) آج اپنا 26 واں یوم پیدائش منا رہی ہیں۔ ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘ کی اداکارہ تارا ستاریہ کی پیدائش 19 نومبر 1995 کو ہوئی تھی۔ وہ ایک باصلاحیت اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین گلوکارہ بھی ہیں۔ انہوں نے بہت ہی خوبصورت گانے بھی گائے ہیں۔ دھرما پروڈکشن کی ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘ سے ٹائیگر شراف کے ساتھ بالی ووڈ میں انٹری کرنے والی تارا ستاریہ اکثر اپنے کام اور فلموں کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔
تارا ستاریہ بے حد خوبصورت ہیں اور وہ آئے دن اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں، جسے ان کے چاہنے والے کافی پسند بھی کرتے ہیں۔
تارا ستاریہ اپنی صلاحیت کے دم پر بہت ہی کم وقت میں بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ثابت ہوئی ہیں۔
تارا ستاریہ اب تک دو بڑی فلمیں ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘ اور ’مرجاواں‘ میں نظر آچکی ہیں۔
تارا ستاریہ جلد ہی اپنی موسٹ اویٹیڈ فلم ’تڑپ‘، ’ایک ویلین ریٹرن‘ اور ’ہیروپنتی‘ میں نظر آنے والی ہیں۔