سینس آف ہیومر‘ کے بادشاہ ہیں کنگ خان، ایسے کرتے ہیں سب کی بولتی بند
شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) آج اپنا 56 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ اس موقع پر پوری دنیا کے ان کے مداح یوم پیدائش پر انہیں خاص پیغام دے رہے ہیں۔ شاہ رخ خان بالی ووڈ کے بادشاہ ہیں۔ 1992 سے شاہ رخ خان مسلسل بالی ووڈ میں سرگرم ہیں اور ایک کے بعد ایک فلمیں کرکے ناظرین کی تفریح کر رہے ہیں۔
شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) آج اپنا 56 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ اس موقع پر پوری دنیا کے ان کے مداح یوم پیدائش پر انہیں خاص پیغام دے رہے ہیں۔ شاہ رخ خان بالی ووڈ کے بادشاہ ہیں۔ 1992 سے شاہ رخ خان مسلسل بالی ووڈ میں سرگرم ہیں اور ایک کے بعد ایک فلمیں کرکے ناظرین کی تفریح کر رہے ہیں۔ شاہ رخ خان نہ صرف اچھے اداکار ہیں بلکہ ایک شاندار انسان اور جینٹل مین بھی ہیں۔ اتنی بڑی شخصیت ہونے کے بعد بھی وہ مداح یا میڈیا کے ساتھ بالکل فرینڈلی نظر آتے ہیں۔ کنگ خان ‘Larger than life’ زندگی ہیں، لیکن اکثر ٹوئٹر پر ایا عوامی پروگرام میں لو پروفائل میں نظر آتے ہیں۔
شاہ رخ خان کی جو ایک اور سب سے بڑی خاصیت ہے وہ ہے ان کا سینس آف ہیومر۔ شاہ رخ خان کئی مواقع اپنی حاضر جوابی سے دکھا چکے ہیں کہ ان کے جیسا سینس آف ہیومر بالی ووڈ میں کسی اور اسٹار کے پاس نہیں ہے۔ وہ مذاق مذاق میں کئی بار لوگوں کی بولتی بند کرجاتے ہیں۔