Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اکشے کمار کی اس اداکارہ نے لگایا گلیمرس کا تڑکا

نوپور سینن نے حال ہی میں اپنی کچھ تازہ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کی بہن نوپور سینن نے جب سے بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کے ساتھ ویڈیو البز ‘فی الحال 1’ اور ‘فی الحال2’ کیا ہے تب سے ہی ان کی مقبولیت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ نوپور سینن اس گانے کے سپر ہٹ ہوتے ہی سرخیوں میں آ گئیں۔

یہی نہیں ، لوگوں نے سوشل میڈیا پر بھی نوپور سینن (Nupur Sanon) کو فالو کرنا شروع کر دیا ہے۔ ان کی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹاگرام پر کافی فین فالوئنگ ہے۔ 37 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے انسٹاگرام پر نوپور کو فالو کیا ہوا ہے۔

نوپور سینن نے حال ہی میں اپنی کچھ تازہ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.