پارٹی میں انکتا لوکھنڈے اور وکی جین ہوئے انتہائی رومانٹک
اداکارہ انکتا لوکھنڈے (Ankita Lokhande Vicky Jain Kiss) نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر کئی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کئے ہیں ۔ انہوں نے لال رنگ کی ساڑی اور نیکلیس پہنا ہوا ہے ۔ ان کے بال کندھوں پر گرے ہوئے کافی خوبصورت نظر آرہے ہیں ۔
اداکارہ انکتا لوکھنڈے نے ہفتہ کو اپنے دوستوں کے ساتھ دیوالی پارٹی میں شرکت کی اور یہ بھی طے کیا کہ ان کی زندگی کا آنے والا وقت بھی پارٹی میں ہی گزرے ۔ اداکارہ کے ساتھ ان کے بوائے فرینڈ وکی جین بھی اس پارٹی میں شامل ہوئے اور دنوں نے ایک ساتھ ڈانس کرتے ہوئے کس کیا ۔ یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔
اداکارہ انکتا لوکھنڈے نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر کئی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کئے ہیں ۔ انہوں نے لال رنگ کی ساڑی اور نیکلیس پہنا ہوا ہے ۔ ان کے بال کندھوں پر گرے ہوئے کافی خوبصورت نظر آرہے ہیں ۔ ان میں سے ایک ویڈیو میں وہ وکی جین کے ساتھ ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔ دونوں ڈانس کرتے کرتے ایک دوسرے میں کھو جاتے ہیں اور کس کرتے ہیں ۔