بھائی آرین خان کی ضمانت کے بعد سہانا خان کو آیا والد شاہ رخ خان پر پیار
سہانا خان (Suhana Khan نے انسٹاگرام پر ایک خصوصی تصویر کے ذریعے اس خوشی کا اظہار کیا ہے۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے انتہائی خاص انداز میں صرف تین الفاظ لکھ کر اپنی محبت کا اظہار کیا جو اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کے ‘منت’ میں ایک بار پھر خوشی لوٹ آئی ہے۔ بالی ووڈ کے کنگ خان کے چہرے پر 27 دن بعد خوشی نظر آئی جب ان کا پیارا بیٹا آرین خان (Aryan Khan) جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے باہر آیا۔ جمعرات کو بامبے ہائی کورٹ نے منشیات کے مقدمے میں آرین کو ضمانت دے دی ہے جو ان کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے دائر کیا تھا۔ آرین کی ضمانت ملنے کے بعد بہن سہانا خان (Suhana Khan نے انسٹاگرام پر ایک خصوصی تصویر کے ذریعے اس خوشی کا اظہار کیا ہے۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے انتہائی خاص انداز میں صرف تین الفاظ لکھ کر اپنی محبت کا اظہار کیا جو اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
سہانا خان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں تاہم منشیات کیس میں اپنے بھائی آرین خان کی گرفتاری کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا سے کچھ دوری اختیار کرلی تھی لیکن بھائی کی ضمانت ہونے کے بعد انہوں نے اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے ایک خاص تصویر شیئر کی ہے۔
اس تصویر میں شاہ رخ خان اپنے بیٹے آرین اور بیٹی سہانا کے ساتھ مستی کرتے نظر آ رہے ہیں۔
یہ تصویر تینوں کی چار مونوکروم تصویروں کا ایک کولاج ہے جس میں خوشی کے لمحاتساجھا کئے گئے ہیں۔ انہوں نے اس پوسٹ کو کیپشن دیا، ‘میں تم سے پیار کرتی ہوں۔’ سہانا کے دوست اس پوسٹ پر خوب تبصرے کر رہے ہیں۔