Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

منت سے آرتھر جیل کیلئے نکلے شاہ رخ خان، بیٹے آرین خان کو کچھ ہی دیر میں ملے گی رہائی

کروز ڈرگ کیس (Cruise Drug Case) میں تین ہفتوں سے ممبئی کی آرتھر روڈ جیل ( Arthur Road Jail میں بند آرین خان ہفتے کو جیل سے باہر آ سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی خبر ہے کہ شاہ رخ خان اپنے بیٹے کو لینے کے لیے منت سے نکل چکے ہیں۔ واضح ہو کہ 23 سالہ خان کو جمعرات کو بامبے ہائی کورٹ (Bombay High court) نے ضمانت دی تھی۔ تاہم ضمانت کے کاغذات وقت پر جیل نہ پہنچنے کی وجہ سے انہیں جمعہ کو رہا نہیں کیا جا سکا۔ دوسری جانب ہفتے کی صبح جیل حکام نے آرتھر روڈ جیل کے باہر ضمانتی آرڈر لینے کے لیے ساڑھے پانچ بجے کے قریب بیل باکس کھولا۔ گزشتہ روز آرین خان کے ضمانتی آرڈر کی کاپی اس ڈبے کے اندر رکھی گئی تھی۔ جیل کے ایک سینئر افسر نے اس سلسلے میں کل کہا تھا، ‘قانون سب کے لیے برابر ہے۔ ہم کسی پر کوئی خاص توجہ نہیں دیتے۔ ضمانت کے کاغذات وصول کرنے کا آخری وقت شام 5.30 بجے تھا اور یہ آخری تاریخ گزر چکی ہے۔ اس لئے انہیں یعنی آرین کو آج (جمعہ) کو رہا نہیں کیا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ ممبئی میں کروز شپ میں ڈرگس پارٹی کرنے کے معاملے میں گرفتار کئے گئے اداکار شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کے بیٹے آرین خان (Aryan Khan Drugs Case) کو ضمانت دینے کے ایک دن بعد اب بامبے ہائی کورٹ (Mumbai High Court) نے جمعہ کو اپنے حکم کی کاپی دستیاب کرائی ہے۔ اس احکامات میں آرین خان کو ضمانت دینے کے ساتھ 14 شرطوں کے مد نظر ضمانت کی کارروائی کو مکمل کرنے کے بعد ہی آرین خان کو جیل سے رہا کیا جائے گا۔

جسٹس این ڈبلیو سانبرے نے جمعہ کو فیصلے کے پانچ صفحات کی ریلیز آرڈر کی کاپی پر دستخط کردیئے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ آرین خان اور دو شریک ملزم ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کو ایک ایک لاکھ روپئے کے نجی مچلکہ اور اتنا ہی ایک یا دو ضمانت رقم جمع کرنے پر چھوڑا جائے گا۔ واضح رہے کہ ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کو بھی ضمانت دی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.