Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

آرین خان 27 دنوں بعد جیل سے نکل کر پہنچے’منت‘، گھر کے باہر آتش بازی

کروز شپ ڈرگس معاملے (Cruise Drug Case) میں تین ہفتوں سے ممبئی کی آرتھر روڈ جیل (Arthur Road Jail) میں بند آرین خان (Aryan Khan) ہفتہ کی صبح جیل سے باہر آکر شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ پہنچ گئے۔ اداکار شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ کے باہر ’ویلکم ہوم آرین خان‘ (آرین خان کا گھر پر استقبال ہے) کے پوسٹر کے ساتھ مداحوں کا ہجوم لگ گیا۔ آرین خان کے ’منت‘ پہنچنے کے بعد وہاں مداحوں نے آتش بازی شروع کی۔

23 سالہ آرین خان کو جمعرات کو بامبے ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی تھی، لیکن ان کی رہائی آج ہوسکی ہے۔ شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ روی سنگھ انہیں ساتھ لے گئے۔ وہ سیدھے منت پہنچ گئے ہیں، جہاں شاہ رخ خان اور گوری خان سے ملاقات کریں گے۔ شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ کے باہر مداحوں کا زبردست ہجوم ہے اور آرین خان کی رہائی سے وہ کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

بامبے ہائی کورٹ نے جمعرات کو ہی آرین خان کو ضمانت دے دی تھی۔ حالانکہ جمعہ کو ضمانت سے متعلق کاغذات صحیح وقت پر جیل میں نہ پہنچنے پر انہیں رہا نہیں کیا جاسکا۔ دوسری جانب ہفتہ کی صبح جیل افسران نے ریلیز آرڈر لینے کے لئے تقریباً ساڑھے پانچ بجے آرتھر روڈ جیل کے باہر ضمانت کی پیٹی کھولی۔ کل آرین خان کے ریلیز آرڈر کی کاپی اسی پیٹی کے اندر رکھی گئی تھی۔

کروز شپ پر نشیلی اشیا ملنے کے مبینہ معاملے میں گرفتاری کے 25 دن بعد ہائی کورٹ نے آرین خان کو ضمانت دی تھی۔ جمعہ کی شام ایک خصوصی عدالت نے آرین خان کی رہائی کے لئے رہائی میمو جاری کیا، لیکن ان کے وکیل متعینہ وقت کے اندر کاغذات جیل افسران تک نہیں پہنچا سکے۔ دوسری جانب عدالت نے آرین خان کی ضمانت کے لئے 14 شرطیں نافذ کی ہیں، جن میں ایک لاکھ روپئے کے ذاتی مچلکہ کی ادائیگی اور یہاں این سی بی دفتر میں ہر ہفتے حاضری لگانا شامل ہے۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.