بکنی پہن کر سمندر کی لہروں کے سامنے لیٹ گئی بالی ووڈ کی یہ مشہور اداکارہ
بالی ووڈ اداکارہ دشا پٹانی کا بولڈ انداز اکثر ہی فینس کی دھڑکنیں بڑھاتا رہتا ہے ۔ ٹائیگر شراف کی رومرڈ گرل فرینڈ دشا پٹانی سوشل میڈیا پر آئے دن اپنی سنسنی خیز تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ اسی سلسلہ میں انہوں نے اپنی ایک تازہ تصویر شیئر کی ہے ، جس میں وہ سمندر کنارے بیچ پر لیٹی نظر آرہی ہیں ۔
![]()
کسی جل پری کی طرح بکنی پہن کر لیٹی نظر آرہی اداکارہ دشا پٹانی کی اس تصویر پر کچھ ہی گھنٹے میں چھ لاکھ سے زیادہ لائیکس آچکے ہیں ۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے دشا پٹانی نے کوئی کیپشن نہیں دیا ہے ، لیکن کمنٹ باکس میں فینس نے تعریفوں کے پل باندھے ہیں ۔
تصویر کے بیک گراونڈ میں آپ خوبصورت واٹر ریسورٹ اور ناریل کے پیڑ پر دیکھ سکتے ہیں ۔
کمنٹ سیکشن میں لوگ دشا کے لک کی تعریف کررہے ہیں ۔