Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ہائی کورٹ سے ملی ضمانت ، لیکن ابھی جیل میں ہی رہیں گے آرین خان

Aryan Khan Case : آرین خان کے ساتھ ہی این ڈبلیو جسٹس سامبرے کی ایک رکنی بینچ نے معاملہ میں شریک ملزمین ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کو بھی ضمانت دیدی ہے ۔ جسٹس سامبرے نے کہا کہ سبھی تینوں اپیلیں منظور کی جاتی ہیں ۔

ممبئی کروز ڈرگس معاملہ میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو بامبے ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے ۔ آرین کی ضمانت عرضی پر مسلسل تین دنوں تک سماعت کرنے کے بعد بامبے ہائی کورٹ نے جمعرات کو انہیں ضمانت دینے کا فیصلہ کیا ۔ ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے باوجود آرین خان ابھی جیل سے باہر نہیں آپائیں گے ۔ آرین خان کے وکیل ستیش مانشندے نے سماعت کے بعد کہا کہ انہیں آرین کی ضمانت کی تفصیلی کاپی عدالت سے نہیں ملی ہے ، اس لئے آرین خان کو آج کی رات جیل میں ہی گزارنی پڑے گی ۔ مانا جارہا ہے کہ تفصیلی پیپر ملنے کے بعد آرین خان اور دیگر دو لوگوں کی رہائی جمعرات کو دیر شام یا ہفتہ کو ہوسکتی ہے ۔

آرین خان کے ساتھ ہی این ڈبلیو جسٹس سامبرے کی ایک رکنی بینچ نے معاملہ میں شریک ملزمین ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کو بھی ضمانت دیدی ہے ۔ جسٹس سامبرے نے کہا کہ سبھی تینوں اپیلیں منظور کی جاتی ہیں ۔ حالانکہ اس معاملہ میں کل شام تک تفصیلی حکم آپائے گا ۔ آرین کے وکیلوں نے کیش بیل دینے کی اجازت مانگی ، جس کو نامنظور کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ مچلکہ دینا ہوگا ۔ آرین کے وکیلوں کی ٹیم اب جمعہ تک رہائی کیلئے فارملیٹی پوری کرنے کی کوشش کرے گی ۔

این سی بی کے وکیل اے ایس جی انل سنگھ نے اپنی دلیل میں کہا کہ ارباز مرچنٹ ، آرین خان کے بچپن کے دوست ہیں ۔ بھلے ہی آپ ڈرگس نہیں رکھ رہے ہیں ، لیکن آپ سازش کا حصہ ہیں ، اس لئے آپ قانون کی ایک ہی دفعہ کے تحت قابل سزا ہوں گے ۔ اس پر بامبے ہائی کورٹ کی بینچ نے پوچھا کہ آرین خان پر کمرشیل ویلیوم میں ڈیل کرنے کی کوشش کرنے کا الزم لگانے کی بنیاد کیا ہے ؟ عدالت نے این سی بی سے پوچھا کہ اس کیلئے آپ کے پاس کیا ہے ؟ سنگھ نے جواب دیا کہ وہاٹس ایپ چیٹ میں یہ دکھائی دے گا کہ اس نے ڈرگس بیچنے کی نیت سے ڈیل کرنے کی کوشش کی ہے ۔

اے ایس جی سنگھ نے کاروبار کرنے کے اعتبار سے ڈرگس کی بھاری مقدار سے وابستہ سوال پر مزید جواب دیا کہ صرف اتنا ہی نہیں جب انہیں کروز پر پکڑا گیا تب سبھی آٹھ لوگوں کے پاس سے الگ الگ طرح کی ڈرگس برآمد ہوئی ہیں ۔ یہ صرف اتفاق نہیں ہوسکتا ۔ اگر آپ ڈرگس کی مقدار اور نوعیت کو دیکھتے ہیں تو یہ اتفاق نہیں ہوسکتا ۔

آرین خان کے وکیلوں نے منگل کو اپنی دلیلوں میں کہا تھا کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے پاس 23 سال کے آرین خان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے اور انہیں غلط طریقہ سے گرفتار کیا گیا تھا اور 20 دنوں سے زیادہ وقت سے جیل میں رکھا گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.