Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

نشا راول پہلی ڈوز لینے کے بعد ہوئیں کورونا پازیٹیو

نشا راول (Nisha Rawal) نے اپنے انسٹا گرام پر کورونا پازیٹیو ہونے کی جانکاری دی۔ انہوں نے انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ آخر کار میں تیسری لہر کی چپیٹ میں آگئی۔ ٹھیک اسی وقت جب میں اپنی دوسری ویکسین لینے والی تھی، میرا رزلٹ پازیٹیو آیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جو لوگ بھی گزشتہ کچھ دنوں میں ان کے رابطے میں آئے ہیں وہ اپنا ٹسٹ ضرور کرائیں۔ نشا راول ان دنوں ’میت‘ شو میں نظر آرہی ہیں۔

ملک میں تیزی سے کورونا کی رفتار کم کرنے کے لئے ویکسینیشن ہو رہا ہے، لیکن ملک میں ایک بار پھر سے کورونا کے معاملے سامنے آرہے ہیں۔ ٹی وی اداکارہ نشا راول (Nisha Rawal) کووڈ پازیٹیو ہوگئی ہیں۔ اس خبر کو انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ مداحوں کے لئے شیئر کیا ہے۔ویکسینیشن کی شروعات ہونے کے بعد لوگ یہ قیاس آرائی کر رہے تھے کہ کورونا کا خاتمہ تیزی سے ہو جائے گا، لیکن پہلے فرح خان اور اب نشا راول (Nisha Rawal) کے کورونا پازیٹیو ہونے کی خبر اس جانب اشارہ کر رہی ہے کہ خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.