100کروڑ کلب میں ’گنگوبائی‘ کی انٹری، عالیہ کی فلم نے بنایا یہ ریکارڈ
Gangubai Kathiawadi Box Office Collection: فلم کو پازیٹیو ورڈ آف ماوتھ کا فائدہ ملا ہے۔ گنگوبائی کی شاندار کمائی کا راز یہ بھی ہے کہ اس فلم کو باکس آفس پر کسی دوسری بڑی فلم سے ٹکر نہیں ملی۔ عالیہ کا مقابلہ اس جمعہ کو پربھاس کے رادھے شیام سے ہوگا۔
گنگو بائی زندہ باد ہوگئی ہے۔ عالیہ کی حالیہ ریلیز فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی نے باکس آفس پر چاندی کردی ہے۔ عالیہ بھٹ کے مداحوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔ فلم گنگو بائی کاٹھیاواڑی نے باکس آفس پر 100 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔
ٹریڈ تجزیہ کار ترن آدرش نے فلم کی کمائی کے نئے اعداد و شمار شیئر کیے ہیں۔ انہوں نے فلم کی کمائی کا کلیکشن شیئر کیا ہے۔ ترن آدرش نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا – ’’اور گنگوبائی کاٹھیاواڑی نے آج (بدھ کو) سنچری بنائی ہے۔ پوسٹ پنڈیمک 100 کروڑ کمانے والی یہ چوتھی فلم ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 83،سوریاونشی، پشپاہندی کے نام درج ہے۔