ہزار کروڑ کلب: ہندی سینما کی 8 پرانی فلمیں
ہندی سینما کی تاریخ کامیاب اور ناکام فلموں سے بھری پڑی ہے، آج ہم آپ کو کچھ ایسی فلموں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے انڈسٹری میں وہ تاریخ رقم کی کہ آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ یہ فلمیں اپنی ریلیز کے پہلے سال میں ہی بولی وڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلمیں بنیں اور ہزار کروڑ کلب میں اپنا نام درج کروایا۔
دل والے دلہنیا لے جائیں گے
دل والے دلہنیا لے جائیں گے ایک رومانوی فلم ہے، یہ فلم 20 اکتوبر 1995 کو ریلیز ہوئی۔ شاہ رخ اور کاجول کی شاندار کاکردگی نے اس فلم کو اس سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بولی وڈ فلم بنادیا اور 1100 کروڑ کلب میں جگہ دلوادی۔
بوبی
بوبی سنہ 1973 میں ریلیز ہونے والی رومانوی مووی تھی، یہ پہلا موقع تھا جب رشی کپور نے کسی بھی فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہو جبکہ ڈمپل کپاڈیا کی ڈیبیو مووی بھی یہی تھی۔ یہ فلم سوپر ڈوپر ہٹ ثابت ہوئی اور 1973 میں اس نے 30 ملین سے زیادہ کمائی کی۔ اس نے 1160 کروڑ روپے کما کر 1000 کروڑ کلب میں جگہ بنائی۔
ڈسکو ڈانسر
ڈسکو ڈانسر 1992 میں ریلیز ہونے والی بھارتی میوزیکل ڈرامہ فلم تھی، اس میں بنگال کے سپر اسٹار متھ چکرورتی نے اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرے۔ اس فلم نے 1200 کروڑ کی کمائی کے ساتھ 1000 کروڑ کلب میں انٹری ماری۔
ہم آپ کے ہیں کون
فلم ہم آپ کے ہیں کون نے بھارتی سینما کی تاریخ کو بدل کر رکھ دیا، یہ پہلی فلم تھی جس میں مارا ماری نہ ہونے کے باوجود بھی خوب کامیابی حاصل کی۔ یہ فلم 1320 کروڑ کمانے میں کامیاب رہی۔
شعلے
فلم شعلے کو بھارت کی سب سے بہترین فلموں میں شمار کیا جاتا ہے، برٹش فلم انسٹیٹیوٹ 2002 کے پول میں اس نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ فلم نے 1700 کروڑ روپے کمائے۔
باہوبلی ٹو
باہو بلی ٹو نے بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں انقلاب برپا کیا، اس فلم کا پہلا حصہ بھی کافی دلچسپ تھا تاہم دوسرے حصے نے ریکارڈ توڑ دیئے۔ 1710 کروڑ کی کمائی کے ساتھ اس نے بھی 1000 کروڑ کلب میں انٹری ماری۔
مغل اعظم
یہ فلم اپنے دور کی بلاک بسٹر تھی، اس دور کے حساب سے اس فلم نے 2000 کروڑ کا بزنس کیا۔
دنگل
مسٹر پرفیکشنسٹ کی فلم دنگل نے ایک طوفان کھڑا کردیا۔ بین الاقوامی اعداد و شمار کے مطابق اس فلم نے 2200 کروڑ روپے کمائے۔
Thanks to viral.laughingcolours
Source
Comments are closed.