گلوکار میکا سنگھ کو لوٹ لیا گیا
ممبئی: بھارت کے مشہور گلوکار میکا سنگھ کے گھر چوری ہوگئی، انہوں نے چوروں کے خلاف تانے میں کمپلین درج کروادی گئی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فلموں میں اپنی سریلی آواز کا جادو جگانے والے گلوکار میکا سنگھ کے گھر چوری ہوگئی۔ چور نقد رقم ایک لاکھ اور جیولری (جس کی مالیت تقریباً 3 لاکھ روپے ہے) لوٹ کر فرار ہوگئے۔
میکا سنگھ نے چوروں کے خلاف ممبئی کے ایک پولیس اسٹیشن میں کمپلین درج کروادی ہے۔ یہ رپورٹ میکا سنگھ کی مدعیت میں ان کے مینیجر نے درج کروائی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز دوپہر تقریباً 3 سے 4 بجے کے درمیان چوروں نے میکا کی رہائشگاہ سے تقریباً ایک لاکھ روپے کیش اور 3 لاکھ روپے جیولری کی چوری کی۔
پولیس نے گلوکار کے ماتحت کام کرنے والے ایک شخص انکیت وسان پر شبہ ظاہر کیا ہے کیونکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوری کے وقت انہیں عمارت کے اطراف میں گھومتے دیکھا گیا تھا۔
دی مِرر سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ دفعہ 381 کے تحت انکیت وسان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ اسے ٹریس کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
Thanks to HT
Source
Comments are closed.