کوک سٹوڈیو کی کیلاش گرلز: ’جب ممی سے کہتی میں نے سنگر بننا ہے تو وہ غصہ کرتیں‘
کوک سٹوڈیو کی کیلاش گرلز: ’جب ممی سے کہتی میں نے سنگر بننا ہے تو وہ غصہ کرتیں‘
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع چترال میں موجود کیلاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی دو طالبات آریانہ اور امرینہ نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھا ہے۔
یہ پہلی بار ہے کہ چند ہزار افراد پر مشتمل اس قبیلے کی لڑکیاں اپنے اس ٹیلنٹ کو بطور کرٸیر اپنانے کے لیے کوشش کر رہی ہیں۔ کوک سٹوڈیو نے انھیں کیسے منتخب کیا اور وہ مستقبل میں کیا کرنا چاہتی ہیں؟
یہ جاننے کے لیے ہماری ساتھی حمیرا کنول نے کیلاش میں ان سے ملاقات کی۔
Comments are closed.