کنگنا نے فلموں میں کام کرنے کے لئے بڑا مطالبہ کردیا
بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا شمار بھارت کی بولڈ اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انڈسٹری میں ان کی ایک منفرد پہچان ہے جس کی وجہ سے اب انہوں نے وہ مطالبہ کر ڈالا جو ان سے قبل کسی اور اداکارہ نے نہیں کیا۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلموں کی آمدنی میں سے حصہ طلب کرلیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ فلموں کی آمدنی سے حصہ طلب کریں گی۔
کنگنا کے بارے میں یہ بات بھی مشہور ہے کہ جو وہ کہتی ہیں لازمی کرتی ہیں اور اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ کچھ روز قبل انہوں نے جس بات کا اظہار کیا تھا اب اسے عملی جامہ بھی پہنا دیا ہے۔
واضح رہے کنگنا ان دنوں دو فلموں ‘مانی کرنیکا: دی کوئین آف جھانسی’ اور ‘مینٹل ہے کیا’ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل بولی وڈ انڈسٹری میں آمدنی سے حصہ طلب صرف عامر خان اور اکشے کمار جیسے میگا ستاروں نے ہی کیا ہے۔
Source
Comments are closed.