Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کنگنا رناوت کی عمران خان سے ہاتھ جوڑ کر اپیل

امید کرتی ہوں کہ عمران خان دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر بنانے کے اقدامات کریں گے، کنگنا رناوت فوٹو:فائل

امید کرتی ہوں کہ عمران خان دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر بنانے کے اقدامات کریں گے، کنگنا رناوت فوٹو:فائل

ممبئی: ناموربالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان سے ہاتھ جوڑکے التجا کی ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر بنائیں۔

بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ کنگنا رناوت نے حال ہی میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو الیکشن میں کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہرکی کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات بہتربنانے کے لیے اقدامات کریں کیونکہ دونوں ممالک میں درمیان ہونے والی کشیدگی کے باعث ہمارے جوان شہید ہوجاتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سدھو نے دعوت قبول کرلی

انتخابات 2018 میں کامیابی کے بعد عمران خان کے قوم سے خطاب کے بارے میں کنگنا نے کہا کہ عمران خان نے بہت اچھی تقریرکی تھی۔ کنگنارناوت نے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہاتھ جوڑ کرعمران خان سے التجا کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات خوشگوار اور بہتر بنائیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان اور جسٹن ٹروڈو میں مقابلہ

واضح رہے کہ انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو، کپل دیو سمیت متعدد بھارتی شخصیات کی جانب سے عمران خان کو مبارکباد دی گئی تھی۔ عمران خان 18 اگست کو وزرات عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔

Comments are closed.