کرن جوہر کا فلم ’ تخت ‘ کے کرداروں سے متعلق اہم بیان

فلم میں مغلیہ دور کی فوجی سیاست کو دکھانے کی کوشش کی جائے گی، ہدایتکار
ممبئی: معروف ہدایتکار اور فلم ساز کرن جوہر نے فلم ’تخت‘ کے کرداروں سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا۔
فلم ’تخت‘ کے ہدایتکار کرن جوہر نے فلم کے کرداروں سے متعلق پردہ اُٹھاتے ہوئے بتایا کہ اس فلم کی کہانی دو جنگجو بھائیوں شاہ جہاں کے بیٹے اورنگزیب اور دارا شیکوہ کے گرد گھومتی ہے جس میں رنویر سنگھ اورنگزیب اور وکی کوشل دارا شیکوہ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
کرن جوہر نے بتایا کہ کرینہ کپور اس فلم میں رنبیر سنگھ کی بہن جہانارا کے کردار میں نظر آئیں گی جوکہ مغل سلطنت کی پہلی خاتون اول ہیں جب کہ انیل کپور شاہ جہاں کا کردار ادا کر رہے ہیں جوکہ مغلیہ دور حکومت میں سب سے زیادہ قابل اعتماد شخص تصویر کیا جاتا تھا جسے اُن ہی کا بیٹا اورنگزیب تختہ دار کی جنگ میں قید کردیتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ کا پوسٹر جاری
ہدایتکار نے بتایا کہ فلم کی کہانی مغلیہ دور کے کبھی خوشی کبھی غم کی طرح ہے لیکن اس فلم میں دھوکہ اور مغلیہ دور کی فوجی سیاست کو دکھانے کی کوشش کی جائے گی۔
Comments are closed.