کترینہ اور سلمان کے ریمپ پر جلوے، دبنگ خان پریشان
بولی وڈ کے بھائی جان یعنی سلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے، ماضی میں دونوں کا افیئر بھی رہا ہے اور مداح اس جوڑی کو بار بار ایک ساتھ کام کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔
حال ہی میں دونوں اداکاروں کو بھارت کے نامور ڈیزائنر کی کلیکشن کے لئے ریمپ پر واک کرتے دیکھا گیا جہاں دونوں نے خوب جلوے بکھیرے اور لوگوں کی جانب سے داد وصول کی۔
اس ایونٹ کے دوران سلمان خان نے کالے رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ کترینہ کیف بھی منفرد لہنگا پہنے ہوئے خاصی دلکش نظر آئیں۔
سلمان خان کسی بھی ایونٹ کے موقع پر خاصے پر اعتماد نظر آتے ہیں تاہم یہاں معاملہ کچھ مختلف تھا اور وہ کافی پریشان دکھائی دیئے۔
اس شو کے دوران سلمان خان کی پریشانی کی وجہ کچھ خاص نہیں تھی بلکہ انہیں سخت گرمی لگ رہی تھی۔
اس کالے رنگ کی شیروانی میں دبنگ خان کو اس قدر گرمی لگی کہ وہ پورے شو کے دوران اپنا پسینہ ہی صاف کرتے نظر آئے اور آخر میں انہوں نے اس شیروانی کو ہی اتار دیا۔
QUEEN Katrina Kaif for Manish Malhotra’s Indo-Persian Culture inspired haute couture show tonight at JW Marriott Mumbai
pic.twitter.com/H3S1h4KY8E
— Katrina Kaif Daily (@KatKaifDaily) August 1, 2018
Source
Comments are closed.