Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

پاکستان کی معروف ماڈل و صحافی کی پُراسرار موت

Untitled-1

کراچی : سابق ماڈل ، مصنف اور صحافی قرۃ العین علی خان فلیٹ میں آگ لگنے کے بعد دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف سابق ماڈل عینی علی خان کراچی کے علاقے قصر زینب میں ہفتہ کی صبح اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

ان کے دوست نے عینی خان کی ہلاکت کے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کے بعد جب فائربریگیڈ کی ٹیم دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو وہ دم توڑ چکی تھیں۔

جبکہ ضلع جنوب کے ایس ایس پی عمر شاہد حامد نے میڈیا کو بتایا کہ عینی کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہے۔

ایس ایس پی عمر شاہد کا کہنا تھا کہ عینی نے خودکشی کی غرض سے اپنی کتابوں کو آگ لگائی تھی جس کے باعث ان کا دم گھٹ گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا ہمیں قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔ تاہم مزید تحقیقات جاری رکھی جائیں گی۔

عینی کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں میڈیکو لیگل ٹیم نے باڈی کا معائنہ کیا اور تصدیق کی کہ ان کے جسم پر جلنے کے کوئی نشان نہیں ہیں۔

Comments are closed.