Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ودیا بالن کے ہاں ننھے مہمان کی جلد آمد کا امکان

اداکارہ تیلیگو فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں: فوٹو: فائل

اداکارہ تیلیگو فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں: فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ ودیا بالن کے ہاں ننھے مہمان کی جلد آمد کا امکان ہے۔

بھارتی فلم پروڈیوسرسدھارتھ رائے سے 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ ودیا بالن سے شادی کے بعد بارہا میڈیا کی جانب سے ان کے ماں بننے سے متعلق پوچھا گیا، جس پر اداکارہ نے کافی بار توبات ہی کرنا پسند نہیں کی اور بعض مرتبہ صاف انکار کیا۔

تاہم اب ایک وڈیو میں اداکارہ اپنے شوہرکے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کرکے واپس جارہی ہیں، جس میں یہ اندازہ لگایا جارہا ہے کہ وہ امید سے ہیں جب کہ کچھ عرصے سے بھارتی میڈیا میں اداکارہ سے متعلق اس قسم کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

????♥♥??cute?Follow @vidyabalanlovers??Follow @vidyabalanlovers???????????❤ .✌✌✌✌✌✌ #vidyabalan #ladysuperstarvidyabalan #vidyabalanlovers#sunnyleone #ileanadcruz #priyankachopra #kareenakapoor #aliabhatt#actress #anushkashetty #deepikapadukone#kajol#salmankhan#srk#amirkhan #akshaykumar#ranveersingh #ranbirkapoor #tigerjackieshroff #shilpashetty #vidyabalanfans #shahrukhkhan #shraddhakapoor #figuregirl

A post shared by vidyabalanlovers?? (@vidyabalanlovers) on

اس سے قبل متعدد بار اداکارہ انٹرویوزکے دوران یہ برملا کہہ چکی ہیں کہ ان کے پاس بچے سنبھالنے کا ابھی وقت نہیں ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فلموں کی ناکامی پرودیا بالن کیا کرتی ہیں؟

واضح رہے کہ اداکارہ تیلگو فلم انڈسٹری میں ڈیبیوکرنے جارہی ہیں  جہاں وہ فلم ساز اور سیاست دان این ٹی آر(ننداموری تراکا راما راؤ) کی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

Comments are closed.