نوازالدین صدیقی کی فلم ’’منٹو‘‘ کا ٹریلر ریلیز

نوازالدین صدیقی نے سنجیدہ کرداروں کے ساتھ کامیڈی اور سسپنس سے بھرپور کرداروں میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے فوٹو:فائل
ممبئی: بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی کی فلم’’منٹو‘‘کا ٹریلر ریلیز کردیاگیا۔
بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی فلم’’منٹو‘‘کا ٹریلر ریلیز کیاگیا ہے جس میں ’منٹو‘ کی زندگی اور ان کی لکھی جانے والی تحریروں سے انہیں پیش آنے والی مشکلات کو نہایت خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے۔
ٹریلر میں نوازالدین صدیقی نے منٹو کے کردار سے انصاف کیا ہے اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ فلم ’’منٹو‘‘میں نواز الدین صدیقی کی پرفارمنس ان کی اب تک کی بہترین پرفارمنس ہوگی۔
فلم میں اداکارانوازالدین صدیقی مرکزی کردار اداکررہے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں رشی کپور، راسیکا دگل، راج شری دیش پانڈے شامل ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری اداکارہ وہدایت کارہ نندیتا داس نے دی ہےاور فلم کی کہانی بھی انہوں نے ہی تحریر کی ہے، فلم 21 ستمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
Comments are closed.