Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

میرا نے خود کو پریانکا سے بڑی اداکارہ قرار دے دیا

ہالی ووڈ فلمساز اپنی نئی فلم میں پریانکا کے بجائے مجھ پر غور کریں،اداکارہ میرا

ہالی ووڈ فلمساز اپنی نئی فلم میں پریانکا کے بجائے مجھ پر غور کریں،اداکارہ میرا

 لاہور: پاکستانی اداکارہ میرا نے نامور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ہالی ووڈ کی فلم میں شامل کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پریانکا سے بڑی اداکارہ ہیں۔

اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا فن بخوبی جانتی ہیں، کبھی اپنی گلابی انگریزی تو کبھی بے باک تبصروں کے باعث خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور اکثر ٹویٹرپر پاکستانی سیاستدانوں اور اداکاراؤں سمیت بھارتی فنکاروں پر بھی ظنز کے نشتر برساتی رہتی ہیں اور اس بار میرا نے خود کو پریانکا چوپڑا سے بڑی اداکارہ قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی اسکینڈل کوئین اور معروف اداکارہ میرا نے حال ہی میں اپنی ایک ٹوئٹ میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ پریانکا سے بڑی اداکارہ ہیں۔

میرا نے یہ دعوی اُس وقت کیا جب فلم فیئر کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی اورساتھ ہی یہ بتایا گیا کہ یونیورسل اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی فلم ’ کاؤ بوائے ننجا وکنگ‘ میں اداکار کرس پریٹ کے مدمقابل بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کریں گی جب کہ فلم کی ہدایت کاری گیم آف تھرون کے معروف ہدایتکار مائیکل میکلارین کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اداکارہ میرا نے وینا ملک کی زندگی پر فلم بنانے کی خواہش ظاہر کردی

فلم فیئر کے اس ٹوئٹ پر میرا خاموش نہ رہیں اور پریانکا کو تنقید نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’میں پریانکا سے زیادہ بڑی اداکارہ ہوں‘ جب کہ ساتھ ہی انہوں نے یونیورسل اور ہالی ووڈ کے ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے درخواست کی کہ اس فلم میں وہ مجھ پر غور کریں۔

Comments are closed.