مومنہ مستحسن کو بال رنگوانا مہنگا پڑگیا
راحت فتح علی خان کے ہمراہ ‘آفریں آفریں’ گانا گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی گلوکارہ مومنہ مستحسن کو بال رنگوانا مہنگا پڑگیا۔ اپنی گائیکی کی طرح وہ خود بھی بے حد حسین ہیں تاہم انہوں نے اپنی خوبصورتی کو مزید نکھارنے کے لئے بال رنگوانے کا فیصلہ کیا۔
#Repost @mounir with @get_repost ・・・ Hair transformation by @mounir #mounir #risingmounir #nice #amazing #beauty #hudabeauty #color #haircolor #copper Beautiful @mominamustehsan
مومنہ نے اپنے بالوں کو گہرے بھورے رنگ میں رنگوایا جس کی تصویر اور ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی۔ تاہم جیسے ہی مومنہ نے نئے لُک میں تصویر اور ویڈیو شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
Been following @mounirsalon’s work for several years! Not only is he amazing at what he does, I’ve found him to be an incredible person
Pleasure meeting you and honored to have had you work on my hair, @mounir – thank you
A post shared by Momina Mustehsan (@mominamustehsan) on
کسی نے کہا ‘بہت بری لگ رہی ہو، تو کوئی کہنے لگا کوئی نمونہ لگ رہی ہو’۔
ایک لڑکی نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ٹام اینڈ جیری کارٹون کی جادوگرنی لگ رہی ہو’۔
کچھ صارفین ان کی پوسٹ پر دوسروں کو بھی یہ مشورے دیتے نظر آئے کہ کسی کو بھی یہ ٹرائی نہیں کرنا چاہیئے۔
Source
Comments are closed.