Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

مشہور ہدایتکار کا سنجے دت پر اصل فلم بنانے کا اعلان

sn
بولی وڈہدایت کاررام گوپال ورما نے سنجے دت کی زندگی پر صحیح فلم بنانےکا اعلان کردیا ہے۔ فلم کا نام سنجو: دی ریئل اسٹوری  رکھے جانے کا امکان ہے۔

رام گوپال ورما نے فلم بنانے کا فیصلہ راج کمار ہیرانی کی فلم دیکھنے بعد کیا۔ فلم میں انہیں محسوس ہوا کہ سنجے دت کی زندگی کے کچھ پہلوؤں کو چھوا تک نہیں گیا۔

رام گوپال ورما نے فلم بنانے کی تصدیق ایک بھارتی جریدے سے بات چیت کے درمیان کی۔ انہوں نے  فلم کے متعلق کوئی اور معلومات  نہیں دی۔

رام گوپال ورما کا ورژن  سنجے دت کی زندگی  کے متعدد قانونی پہلوؤں  پر روشنی ڈالے گا۔ ذرائع کے مطابق  سنجے دت کا نشے کی لت میں ہونا، ان کا اپنی والدہ کی موت کے صدمے میں  ہونا اور اس جیسے متعدد چیزیں  ریکارڈ پر ہیں۔

رام گوپال ورما  اور سنجے دت پہلے 1997کی فلم دوڑ اور 2012کی فلم ڈپارٹمنٹ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

News Heads بشکریہ

Comments are closed.