Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ماہرہ خان کو ووٹ کاسٹ نہ کرنے پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

ماہرہ خان ایوارڈ شو کی تقریب کے سلسلے میں ٹورنٹو میں موجود ہیں، فوٹوسوشل میڈیا

ماہرہ خان ایوارڈ شو کی تقریب کے سلسلے میں ٹورنٹو میں موجود ہیں، فوٹوسوشل میڈیا

کراچی: پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان پاکستان میں موجودنہ ہونے کے باعث آج الیکشن میں ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گی۔

پاکستانی سیاست میں 25 جولائی 2018 یعنی آج کا دن نہایت اہمیت کا حامل  ہےآج سیاسی قائدین، عام عوام، شوبز وکرکٹ اسٹارز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ حمزہ علی عباسی، ماورا حسین، فرحان سعید سمیت مختلف فنکاروں نے کئی روز قبل ہی عوام کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی تھی۔

جہاں حمزہ علی عباسی اوررابی پیرزادہ سمیت متعدد فنکار ووٹ کاسٹ کررہے ہیں وہیں پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کررہیں۔ اداکارہ ماہرہ خان عام انتخابات کے موقع پر ملک میں موجود نہیں ہیں بلکہ ہم ایوارڈکے سلسلے میں دیگر فنکاروں کے ہمراہ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں موجود ہیں جس کے باعث وہ اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گی۔

ماہرہ خان نےگزشتہ روز انسٹاگرام پر پاکستانی جھنڈے کی تصویر شیئر کراتے ہوئے لکھاتھا’’میری بھرپور کوشش تھی کہ انتخابات کے روز ملک میں موجود رہوں لیکن بدقسمتی سے میں ایسا نہ کرسکی، میں اپنے کام کے سلسلے میں پاکستان میں موجود نہیں ہوں اور اپنا کام ٹال بھی نہیں سکتی تھی جو اس ماہ کے شروع میں شیڈول تھا، میں بہت دلگرفتہ اوربھاری دل کے ساتھ  کہنا چاہتی ہوں کہ میں اس بار اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکوں گی۔ تاہم ماہرہ نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ باہر نکلیں اور ووٹ دیں، انشا اللہ ہم جس تبدیلی کے انتظار میں ہیں وہ ضرور آئے گی، پاکستان زندہ باد، نیا پاکستان۔‘‘

As much as I want to be there tomorrow, it is unfortunate that I can not be. There was absolutely no way to delay my work commitment which was scheduled months in advance, I tried my best. And so with a heavy heart I will not be voting this year. I urge all of you to get out and vote!! May this year bring the change we all have been waiting to see. InshAllah. Pakistan zindabad!!! #nayapakistan??

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

تاہم سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی پاکستان میں غیر موجودگی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ گلوکار و اداکار فرحان سعید نے ہم ایوارڈ کے سلسلے میں کینیڈا جانے والے فنکاروں پرتنقید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’میرے شعبے کے کچھ فنکار ایک انتہائی اہم موقع پر ملک سے باہر جارہے ہیں  جو دل دکھانے والی بات ہے، مہربانی کرکے ہمارے ملک کے مستقبل کو اتنا ہلکا نہ لیں۔‘‘

اداکار عمران عباس نے بھی الیکشن کے دوران ایوارڈ کی تقریب منعقد کرنے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کاش ایوارڈ کی تقریب ابھی منعقد نہ ہوتی کیونکہ بہت سے پاکستانی اداکار الیکشن سے ایک روز قبل پاکستان سے چلے گئے ہیں، ایوارڈ کی تقریب الیکشن کے باعث ملتوی کی جاسکتی تھی۔‘‘

Imran Abbas has a point! Who agrees? ?????? #ImranAbbas #Elections2018 #HUMAwards #PakistanElections #Pakistan #TEdit #TEditReports #TEditNews

A post shared by T. Edit (@tribunedit) on

ایک صارف نے لکھا ’’یہ تمام اداکار جو ہمیں حب الوطنی کی یاد دلاکر کہتے ہیں کہ ہم ان کی فلمیں دیکھیں لیکن جب پاکستان کو ان کی ضرورت ہے تو یہ سب ووٹ ڈالنے کے بجائے کینیڈا میں مزے کررہے ہیں ۔‘‘

Shame on all the celebrities who have preferred going to canada for hum awards instead of casting their vote and then you call yourself pakistani. #shameonhumtv #humawards

A post shared by Faraz Zaidi (@faraz110786) on

ایک صارف نےاپنے غصے کا اظہار کرتےہوئے لکھا جن اداکاروں کو جتوانے کے لیے ہم نے ووٹ ڈالے آج وہی اداکار اپنے ملک میں ووٹ نہیں ڈال رہے۔ ان لوگوں کے لیے ایک ایوارڈ شو ملک سے زیادہ اہم ہے، ان تمام اداکاروں نے بہت مایوس کیا۔

#JoBaatHai #Elections2018 #humawards #humawards2018 #nayapakistan

A post shared by Drama Vrama (@dramavramaa) on

گلوکار بلال خان بھی ٹورنٹو میں موجود تھے تاہم  انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ووٹ ڈالنے کے لیے ٹورنٹو سے لاہور آئے ہیں تاکہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں  اور آج رات کی فلائٹ سے دوبارہ ٹورنٹو چلے جائیں گے۔ کیونکہ ہر ووٹ گنا جائے گا اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ووٹ کاسٹ کریں۔

Comments are closed.