ماہرہ خان رنج میں مبتلا
پاکستان شوبز انڈسٹری کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی شہرت کے جھنڈے گاڑنے والی ماہرہ خان ووٹ کاسٹ کرنے پاکستان نہ پہنچنے پر رنجیدہ ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان میں نئی جمہوری حکومت کے قیام کے لئے عام انتخابات ہوئے، اس سلسلے میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی اپنے اپنے ووٹ کاسٹ کئے لیکن اس موقع پر ماہرہ خان پاکستان نہ پہنچ سکیں۔
ماہرہ خان ان دنوں کینیڈا میں موجود ہیں جہاں وہ ایک نجی ٹی وی کی جانب سے ایوارڈ کی تقریب کے سلسے میں تیاریاں کررہی ہیں۔ انہی مصروفیات کے باعث وہ پاکستان نہ آسکیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کرنے سے محروم رہیں۔
ماہرہ خان نے اپنا ووٹ کاسٹ نہ کرسکنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Comments are closed.