Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

مادھوری ڈکشت نے سلمان خان کو انوکھا خطاب دے دیا

11

بولی وڈ انڈسٹری میں سلمان خان اور مادھوری ڈکشت کی جوڑی کو ایک سپر ہٹ جوڑی مانا جاتا ہے، ان دونوں اداکاروں نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ ان فلموں میں ‘ساجن، دل تیرا عاشق، ہم آپ کے ہیں کون اور ہم تمہارے ہیں صنم’ شامل ہیں۔

یہ تو آپ جانتے ہی ہوں گے کہ سماجی رابطے کی معروف ایپ انسٹاگرام پر ایک ایسا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کی مدد سے مداح اپنے سپراسٹار سے ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں۔

اس فیچر کا بہترین استعمال یقینی بناتے ہوئے بولی وڈ کی ڈانسنگ ڈیوا مادھوری ڈکشت کے ایک مداح نے سنہ 1994 میں بننے والی فلم ‘ہم آپ کے ہیں کون’ میں کام کرنے والے ساتھی اداکار سلمان خان کے بارے میں ایک لفظ کہنے کو کہا، جس کا جواب انہوں نے انتہائی خوبصورتی کے ساتھ دیا۔

جب مادھوری سے سلمان خان کے بارے میں ایک لفظ کہنے کو کہا گیا تو انہوں نے بولی وڈ کے دبنگ خان کو ‘شرارتی’ کے خطاب سے نواز دیا۔

Source

Comments are closed.