Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے گلوکار کی لاٹری لگ گئی

33

کہا جاتا ہے سوشل میڈیا میں اتنی طاقت ہے کہ راتوں رات کسی کو بھی زمین سے اٹھا کر آسمان پر پہنچا دے، اسی کی ایک اور تازہ مثال ہمارے سامنے آگئی ہے۔ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر اپنی آواز کی وجہ سے انٹرنیٹ سینسیشن بن جانے والے عارف پینٹر کی بھی لاٹری کھل گئی۔

کچھ دنوں قبل ایک فیس بک پیج سے عارف پینٹر کی لائیو ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں وہ ایک گھر میں موجود دیواروں پر رنگ کررہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ گانا بھی گارہے ہیں۔ ان کی یہ ویڈیو خوب وائرل ہوئی اور ہر جگہ ان کی آواز کے چرچے ہونے لگے۔

تاہم اب یہ بات سامنے آرہی ہے کہ یہ عارف پینٹر 13 اگست کو گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ پرفارم کریں گے۔ ایک نجی ٹی وہ چینل کے مطابق عارف کو گلوکاری کا بے حد شوق ہے اور وہ گزشتہ 12 برس سے گانا گا رہے ہیں۔

عارف کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش تھی کہ انہیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے لئے باقاعدہ کوئی پلیٹ فارم ملے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ میں رنگ کرنے کے لئے کراچی سے راولپنڈی اکبر بھائی کے گھر گیا تھا، جہاں میں کام کرتے ہوئے گنگنا رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میری آواز سے اکبر بھائی بے حد متاثر ہوئے اور انہوں نے میری ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

Source

Comments are closed.