سری دیوی کی سالگرہ پرجھانوی نے ماں کی یاد تازہ کردی

سری دیوی ایک لیجنڈ اداکارہ تھی جو ہر دم ہر پل ساتھ رہتی ہیں،بونی کپور ۔فوٹو: فائل
ممبئی: بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی 55 سال گرہ کے موقع پر بیٹی جھانوی کپور نے ماں کی پرانی یادیں تازہ کردیں۔
بالی ووڈ پر راج کرنے والی آنجہانی اداکارہ سری دیوی نے اپنے فنی کیریئر میں کئی مشہور فلمیں کی اور بہترین اداکاری کی بدولت کئی ایواڈز اپنے نام کئے جب کہ انڈسٹری میں وہ مقام بنایا کہ آج اُن کا کوئی مد مقابل نہیں لیکن اُن کے بچھڑ جانے کے بعد 55 سالگرہ پر بیٹی جھانوی کپور اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ماں کے ساتھ بچپن کی تصویر شیئر کردی۔
جھانوی کپور نے اپنی والدہ سری دیوی کی سالگرہ پر سماجی رابطے کی ایپ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سری دیوی کی گود میں ہیں اور پیچھے والد بونی کپور بھی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔
بونی کپور کا اپنی اہلیہ سری دیوی کی سالگرہ پر انہیں یاد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا میں دو طرح کے فنکار ہیں ان میں سے ایک اداکاراوردوسرا لیجنڈ ہوتا ہے لیکن دونوں میں فرق یہ ہے کہ اداکار کو یاد رکھنا پڑتا ہے جب کہ لیجنڈ ہمیشہ یاد رہتے ہٰیں اور وہ کبھی نہیں مرتے، سری دیوی ایک لیجنڈ اداکارہ تھیں جو ہر دم ہر پل ساتھ رہتی ہیں۔
انیل کپور کا بھی اپنی بھابھی کی سالگرہ پرکہنا تھا کہ سری دیوی ایک ستارہ تھیں جس نے نہ صرف اسکرین کو روشن کیا بلکہ جسے بھی چھوا اس کی زندگی روشن بنادی۔ کوئی بھی دن ایسا نہیں گزرتا جب ہم آپ یاد نہ کرتے ہوں، ہم جھانوی اور خوشی میں آپ کا عکس ہر روز دیکھتے ہیں۔
Comments are closed.