سری دیوی کو نہ پہچاننے پر رشی کپورکو کڑی تنقید کا سامنا
رواں برس دبئی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرجانے والی بولی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کو نہ پہچاننا رشی کپور کو مہنگا پڑگیا۔ ٹویٹر صارفین نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ نہ ہوتیں تو تمہیں کوئی نہیں پہچانتا۔
رشی کپور کو ٹویٹر صارفین کی جانب سے اس وقت کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے سری دیوی کو پہچاننے سے انکار کردیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشی کپور نے ایک ٹویٹر صارف کی جانب سے شیئر کی جانے والی چند سیکنڈ کی ویڈیو کو دیکھا تو نہ وہ اس فلم کو پہچان سکے اور نہ ہی اپنے ساتھ رقص کرنے والی اداکارہ کو، بس پھر کیا تھا ٹویٹر صارفین ان پر چڑھ دوڑے۔
یاد رہے سری دیوی کا شمار بولی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا تھا اور انہوں نے رشی کپور کے ساتھ ‘چاندنی، نگینہ اور گرو دیو’ جیسی بلاک بسٹر فلموں میں کام کیا تاہم ان کا یہ ٹویٹ سمجھ سے بالاتر لگتا ہے۔
What film is this? And I cannot recognise the actress with me! https://t.co/NpZlqurrq8
— Rishi Kapoor (@chintskap) August 4, 2018
اس ٹویٹ کے بعد رشی کپور کو کئی صارفین کی جانب سے انتہائی سخت الفاظ سننا پڑے۔ کسی نے کہا کہ ‘کوئی آپ کو نہیں جانتا اگر سری دیوی نے آپ کے ساتھ ‘ناگن اور چاندنی’ میں کام نہ کیا ہوتا’۔ جبکہ کوئی کہتا نظر آیا کہ ‘رشی کپور، انیل کپور اور جیکی شروف فلموں میں سری دیوی کے ساتھ وال پیپر سے زیادہ کام انجام نہ دیتے تھے’۔ ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ‘اس میں موجود اداکارہ تو سری دیوی ہیں مگر یہ اداکار کون ہے میں نہیں پہچان سکا’۔
she is d frst female superstar…but I can’t recognised the man with her ..who is he ? — Pam
(@Dut12Parmita) August 5, 2018
Nobody would have recognised you if she had not worked with you in Nagina and Chandni.
— Deepa Bhatia (@_DeepaBhatia) August 4, 2018
Source
Comments are closed.