سرفروش کے سیکوئل سے مسٹر پرفیکشنسٹ کا پتہ کٹ
بولی وڈ کے ماچو مین جان ابراہم نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا ‘سرفروش’ کے سیکوئل سے پتہ کاٹ دیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جان ابراہم نے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اور فلم ساز میتھیو متھن 1999 کی فلم ‘سرفروش’ کے سیکوئل پر کام کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم میں بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی جگہ وہ مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ وہ فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہوں گے۔
جان نے بتایا کہ ابھی سرفروش کے اسکرپٹ پر کام جاری ہے جبکہ اگلے برس تک فلم کی عکسبندی کا آغاز کردیا جائے۔
بولی وڈ کے ماچو مین نے مزید واضح کیا کہ اگرچہ وہ سرفروش کا ہی سیکوئل بنا رہے ہیں لیکن اس فلم کی کہانی بالکل الگ ہوگی، تاہم فلم اسی انداز سے ہی بنائی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ فلم کی دوسری کاسٹ کا اعلان بھی رواں برس کے اختتام تک کردیا جائے گا۔
یاد رہے عامر خان کی فلم سرفروش 1999 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں وہ ایک پولیس آفیسر کے کردار میں نظر آئے تھے۔
فلم کی مرکزی کاسٹ میں سونالی باندرے اور نصیر الدین شاہ سمیت دیگر کئی اداکار بھی شامل تھے۔ فلم کی کہانی دہشت گردی کے واقعات پر مبنی تھی۔
Source
Comments are closed.