Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سارہ خان مختصر لباس کی وجہ سے سخت تنقید کی زد میں

sara

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایسی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بے حد مختصر لباس میں نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر کے شیئر کرتے ہیں انہیں سخت تنقید کا سامنا ہے اور صارفین کی جانب سے انہیں مذہب تبدیل کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ خان کو نامناسب اور مختصر لباس پہننے پر سوشل میڈیا صارفین کے غضب کا سامنا ہے جب کہ ان یہ کا کہنا ہے کہ سارہ خان مسلمان ہیں اور انہیں اپنے لباس کا انتخاب کافی سوچ سمجھ کر کرنا چاہئیے۔

ایک صارف نے لکھا ‘شاید آپ یہ بھول گئیں کہ آپ ایک مسلمان خاتون ہیں، آپ کو اپنا مذہب تبدیل کرلینا چاہیئے کیونکہ اسلام میں اس طرح کے لباس کی بالکل بھی اجازت نہیں ہے’۔

ایک اور صارف کا کہان تھا کہ ‘آپ مسلمان ہیں مغربی خاتون نہیں ہیں’، کچھ اور صارفین کی جانب سے بھی اداکارہ سے مذہب تبدیل کرنے کا مطالبہ دیکھنے میں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘شرم کرو سارہ خان، میں آپ سے بے حد متاثر تھی لیکن اب آپ مجھے بالکل پسند نہیں، آپ اپنا مذہب تبدیل کرلیں اس کے بعد جو چاہے کریں’۔

لیکن ایسا لگتا ہے کہ سارہ خان جو کرنا چاہتی ہیں وہ کرتی رہیں گی۔ انہوں نے ان تمام صارفین کو جواب دیتے ہوئے کہا ‘میں آپ سب کی عزت کرتی ہوں، آپ کی سوچ کی عزت کرتی ہوں، آپ جو کچھ محسوس کرتے ہیں اس سب کی عزت کرتی ہوں اورآپ سب کو بھی چاہئے کہ آپ ہماری عزت کریں’۔

Source

Comments are closed.