Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

دپیکا نے ایسی ویڈیو شیئر کردی کہ لوگ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے

بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ دپیکا پاڈوکون نے فلم ‘چنئی ایکسپریس’ کی عکسبندی کے دوران پردے کے پیچھے ریکارڈ کی گئی انتہائی مزاحیہ ویڈیو اپنے انسٹا گرام پر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق بولی وڈ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ہدایتکار روہت شیٹھی کی فلم ‘چنئی ایکسپریس’ کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ گزشتہ روز پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 24 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو میں بولی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور دپیکا پاڈوکون کو اپنے ،منظر کی ریہرسل کے دوران سیٹ پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے فلم ‘چنئی ایکسپریس’ کو بنے 5 سال مکمل ہوچکے ہیں۔ ویڈیو ملاحظہ کریں۔

when a possessed Meenamma took over the sets of #ChennaiExpress???

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone) on

Source

Comments are closed.