Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بھارتی گلوکار دلیر مہدی کا عمران خان کے لیے پیغام

مجھے پوری امید ہے عمران بھائی پاکستان کے لیے اور پوری دنیا کے لیے بہت اچھا کام کریں گے۔دلیر مہدی فوٹوفائل

مجھے پوری امید ہے عمران بھائی پاکستان کے لیے اور پوری دنیا کے لیے بہت اچھا کام کریں گے۔دلیر مہدی فوٹوفائل

ممبئی: بھارت کے نامور پنجابی گلوکاردلیر مہدی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لیے نہایت خوبصورت پیغام جاری کیا ہے۔

عام انتخابات میں کامیابی کے بعد جہاں عمران خان کو دنیا بھر کے سربراہان کی جانب سے تہنیتی پیغامات موصول ہورہے ہیں وہیں بھارت سے بھی سیاستدانوں اورکرکٹرز کی جانب سے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سدھو نے دعوت قبول کرلی

نامور بھارتی گلوکار دلیر مہدی نےبھی عمران خان کو ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مبارکباد دی ہے۔ سب سے پہلے تو دلیر مہدی نے عمران خان اورپوری پاکستانی عوام کو مبارکباد دی اور کہا رب بہت کمال کا دن لے کر آیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا دونوں ملکوں کے درمیان پیار محبت بڑھے یہی میری خدا سے دعا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا مجھے پوری امید ہے عمران بھائی پاکستان کے لیے اور پوری دنیا کے لیے بہت اچھا کام کریں گے۔

واضح رہے کہ دلیر مہدی کے علاوہ سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو اور کپل دیو نے بھی عمران خان کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا تھا جب کہ نوجوت سنگھ سدھو تو عمران خان وزارت عظمیٰ کے لیے تقریب حلف برداری میں بھی شرکت کرنے پاکستان آرہے ہیں۔

Comments are closed.