Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بھارتی گلوکاروں کا پاکستانی لیجنڈ کو خراج عقیدت

q

بھارت کے مشہور ریالٹی شو ‘وائس آف انڈیا’ سے شہرت حاصل کرنے والے صابری برادران توشی اور شارب نے پاکستان کے لیجنڈ گلوکار استاد نصرف فتح علی خان صاحب کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کے گانے ‘سانسوں کی مالا’ کا ریمیک بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں بھارتی گلوکاروں نے پاکستانی لیجنڈ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ان کے مشہور گانے ‘سانسوں کی مالا’ کا ریمیک بنایا ہے۔

Image result for toshi and sharib

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دنوں پرانے مشہور گانوں کے ریمیک بنائے جانے کا رجحان عروج پر ہے۔

یاد رہے جس وقت توشی بھارت کے ریالٹی شو کا حصہ تھے تو انہوں نے بتایا تھا وہ استاد نصرت فتح علی خان صاحب کے بہت بڑے مداح ہیں اور اب ان دونوں بھائیوں نے ان کے مشہور گانے کا ریمیک بناکراس سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا ہے۔

Comments are closed.