Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بگ باس شو کے 12ویں سیزن کا پرومو جاری

بگ باس کا 12واں سیزن 16 ستمبر سے شروع ہونے جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

بگ باس کا 12واں سیزن 16 ستمبر سے شروع ہونے جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بھارت کے مشہور ریئلٹی شو ’’بگ باس‘‘ سیزن 12 کا پرومور جاری کردیا گیا۔

بھارتی ٹی وی کے کامیاب ترین ریئلٹی شو بگ باس کا 12 واں سیزن نشر ہونے جارہا ہے جب کہ  اس بار شو کو منفرد بنانے کے لئے اس میں عام لوگوں کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شو ستمبر میں آن ایئر ہوگا جب کہ اس کا پرومو جاری کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بگ باس کے اکاؤنٹ کی جانب سے شو کے 12 ویں سیزن کا پرومو شیئر کیا گیا جس میں شو کے میزبان بالی ووڈ سلطان سلمان خان کلاس میں داخل ہوتے ہیں اور سب کو نام سے پکارتے ہیں۔

پرومو میں سلمان خان کہتے ہیں اس بار بدل جائے گی گیم کی اے بی سی ڈی جب آئے گی مختلف جوڑی  کیوں کہ بگ باس سیزن 12 میرے ساتھ آرہا ہے۔

 

یہ خبر بھی پڑھیں: کیا کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ بگ باس12 کی میزبانی کریں گی؟

واضح رہے کہ بگ باس  کے 11 سیزن میں میزبانی کے فرائض  سلمان خان نے ہی انجام دیئے ہیں جب کہ شو 16 ستمبر سے آن ایئر ہوگا۔

Comments are closed.