Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بولی وڈ فلم من مرضیاں کا پہلا ٹریلر جاری

aaz

بولی وڈ ہدایتکار انوراگ کشپ کی آئندہ آنے والی رومانوی ڈرامہ فلم من مرضیاں کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

فلم میں ابھیشیک بچن، تاپسی پنوں اور وکی کوشل  مرکزہ کردار وں میں نظر آئیں گے۔

جمعرات کی صبح ابھیشیک بچن  نے ٹریلر آنے سے قبل ٹوئٹر پر شیئر کیا کہ وہ کتنے نروس ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ من مرضیاں کا ٹریلر  ایک گھنٹے میں ریلیز ہونے جارہا ہے، بہت گھبراہٹ ہورہی ہے۔

ایسا پہلی بار ہورہا ہے کہ  ابھیشیک بچن پردے پر پگ باندھ کر جلوہ گر ہوں گے۔

پروڈیوسر آنند ایل رائے کا کہنا ہے کہ  فلم پیچیدہ مگر خوبصورت لواسٹوری ہے جو انسانی جذبات سے متعلقہ ہے۔

گزشتہ ماہ فلمسازوں نے فلم کے کچھ پوسٹر ریلیز کیے تھے۔

فلم 14ستمبرکو سنیماگھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Zee News بشکریہ

Source

Comments are closed.