Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ایشوریہ کا اپنی زندگی پر فلم بنانے سے متعلق انکشاف

اپنی زندگی پر فلم ضرور بناؤں گی،ایشوریہ رائے

اپنی زندگی پر فلم ضرور بناؤں گی،ایشوریہ رائے

 ممبئی: سابقہ مس ورلڈ ایشوریہ رائے نے اپنی زندگی پر مبنی فلم سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ 

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے ایک انٹریو میں کہا کہ میں آرکیٹیکچر کی طالبہ تھیں جب انہیں مقابلہ حسن میں شامل ہونے کا موقع ملا جس کے بعد زندگی بدل سی گئی اور اگلے ہی مرحلے فلم نگری میں قدم رکھنا پڑا جہاں مجھے اپنی زندگی کی پہلی فلم آفر ہوئی جسے میں انکار نہ کر سکی۔

اپنی زندگی پر فلم بنانے سے متعلق ایشوریہ رائے کا کہنا تھا کہ ’میں نے کبھی خود کی زندگی پر فلم بنانے کا نہیں سوچا لیکن عین ممکن ہے کہ ایسا ہو بھی جائے کیوں کہ میں اس پر کام کرنا چاہتی ہوں لیکن سمجھ نہیں آتی کہ ابھی خود پر کتاب لکھنی چاہئے یا نہیں۔

سابقہ مس ورلڈ نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ کہانی کو ویسا بیان کریں جو حقیقت  پر مبنی ہو اور حقیقیت کے قریب تر ہو ورنہ فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ضرور اپنی زندگی کے کچھ  واقعات کو دیکھتے ہوئے اپنی زندگی پر فلم ضرور بناؤں گی اور اگر میری زندگی پر دیکھنے کے قابل فلم بن سکتی ہے تو پھر میں پیچھے نہیں رہوں گی لیکن ابھی ایسا کوئی ارادہ نہیں۔

Comments are closed.