Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکارہ تنوشری دتا کو نئی تصاویرمیں پہچاننا مشکل

تنوشری دتا کو نئے روپ میں پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔ فوٹو: فائل

تنوشری دتا کو نئے روپ میں پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ تنوشری دتا کی فلمی دنیا سے کنارہ کشی کے بعد نئے روپ  کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ 

مس انڈیا ہونیورس بننے کے بعد بالی ووڈ میں عمران ہاشمی کے مدمقابل فلم ’’عاشق بنایا آپ نے‘‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ تنوشری نے فنی کیرئیر میں ’’گڈ بوائے ، بیڈ بوائے‘‘ ڈھول اور رسک جیسی متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور باک مناظر کی عکس بندی کی وجہ سے کافی شہرت بھی حاصل کی۔

اداکارہ تنوشری اچانک 2010 میں فلم ’اپارٹمنٹ‘  کے بعد فلم نگری سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے سلور اسکرین سے غائب ہوگئیں اور دو سال قبل امریکا منتقل ہو گئی تھیں تاہم گزشتہ دنوں انہیں ایئرپورٹ پر دیکھا گیا جہاں مداحوں کو انہیں بالکل مختلف روپ دیکھنے کو ملا، جس میں انہیں پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔

Remember #tanushreedutta ?? After a hiatus of 2 years Bollywood actress Tanushree Dutta is back to Mumbai from Usa…She was spotted today afternoon at the airport.Less known fact she is also real sister of Drishyam actress ishita Dutta ….Tanushree looks very different in this look. @viralbhayani

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابقہ مس انڈیا یونیورس اور معروف اداکارہ تنوشری دتا نے گزشتہ روز امریکا سے بھارت آنے سے قبل اسنیپ چیٹ پر اپنے آنے کی آمد کا ذکر کیا اور کہا کہ’ میں دو سال بعد بھارت واپس آرہی ہوں‘۔

Remember #tanushreedutta ?? After a hiatus of 2 years Bollywood actress Tanushree Dutta is back to Mumbai from Usa…She was spotted today afternoon at the airport.Less known fact she is also real sister of Drishyam actress ishita Dutta ….Tanushree looks very different in this look. @viralbhayani

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on

اداکارہ تنوشری کی آمد پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور لوگ اداکارہ کی صحت کو لے کر مختلف رائے دے رہے ہیں، کچھ نے کہا کہ اداکارہ کی واپسی خوش آئند ہے لیکن انہیں فلم نگری میں انٹری دینے سے قبل وزن کم کرنا ہوگا۔

Comments are closed.