Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اجے دیو گن کمل ہاسن کی تامل فلم میں ولن کے کردار میں نظر آئیں گے

 فلم ’’انڈین‘‘ 1996 کو ریلیز ہوئی تھی جس میں کمل ہاسن اور منیشا کوئرالا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا . (فوٹو : فائل)

فلم ’’انڈین‘‘ 1996 کو ریلیز ہوئی تھی جس میں کمل ہاسن اور منیشا کوئرالا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا . (فوٹو : فائل)

 ممبئی: نامور بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن  تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار کمل ہاسن کی ماضی کی مقبول فلم ’’انڈین‘‘ کے سیکوئل میں ولن کے کردار میں نظر آئیں گے۔

بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار و فلمساز کمل ہاسن کی ماضی کی مقبول بلاک بسٹر فلم ’’انڈین‘‘ نے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے جب کہ فلم میں کمل ہاسن کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا تھا تاہم اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ان کی فلم ’’انڈین‘‘ کے دوسرے سیکوئل میں بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن تامل میں ڈیبو کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں ؛کمل ہاسن کو سری دیوی کی یاد ستانے لگی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمل ہاسن کی فلم ’’انڈین‘‘ کے دوسرے سیکوئل کے حوالے باضابطہ طور پر کوئی اعلان ںہیں کیا گیا ہے تاہم کمل ہاسن سے فلم کے دوسرے سیکوئل کے حوالے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ تو فلم کے ہدایت کار ہی بتائیں گے کہ کون  اس فلم کا کردار نبھائے گا لیکن میں نے سنا ہے کہ اجے دیو گن اس فلم کا حصہ ہیں۔

واضح رہے ہدایت شنکر کی فلم ’’انڈین‘‘ 1996 کو ریلیز ہوئی تھی جس میں کمل ہاسن اور منیشا کوئرالا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Comments are closed.